ملتان (آئی این پی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) کے پائلٹ کی مبینہ غفلت و لاپرواہی نے مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پائلٹ نے دمام سے ملتان آنے والی پرواز پی کے 150 طیارے کو غلط رن وے پر اتار دیا۔ ملتان میں موسم کی خرابی دھند کے باعث پرواز کا رخ لاہور ایئرپورٹ پر موڑا گیا تھا۔کپتان نے مرکزی رن وے پر لینڈنگ کے بجائے رن وے نمبر 36 ایل پر جہاز کو اتار دیا، لینڈنگ کے وقت رن وے کی لائٹیں بھی آف تھی۔
سنگین غفلت و لاپرواہی پر پی آئی اے انتظامیہ نے کپتان اور فرسٹ آفیسر کو گرائونڈ کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق متعلقہ پائلٹ اور فرسٹ آفیسر کے خلاف کارروائی شروع ہو گئی ، انکوائری مکمل ہونے کے بعد ہی مزید ایکشن ہوگا۔