امریکا کے معروف ٹک ٹاک اسٹار سر پر گولی لگنے سے ہلاک

Jan 19, 2025 | 08:02 AM

ورجینیا(آئی این پی)امریکا کے معروف باڈی بلڈر اور ٹک ٹاک اسٹار کرس او ڈونل سر پر گولی لگنے سے 31 سال کی عمر میں جان کی بازی ہار گئے۔

امریکا کے معروف ٹک ٹاک اسٹار اور باڈی بلڈر کرس اوڈونل کے سوشل میڈیا پر 8 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں وہ فٹنس انفلوئنسرز کے حوالے سے اچھی شہرت رکھتے تھے، ان کی موت کی تصدیق میری کوپا میڈیکل اگزامنر نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کی۔حکام کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار کی موت سر پر گولی لگنے کے باعث ہوئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق او ڈونل ایک تجربہ کار کراس فِٹ کوچ تھے اور ان کا کھیلوں میں پس منظر لاکروس سے جڑا تھا، جہاں انہوں نے کالج کے دوران تین بار آل امریکن اعزاز حاصل کیا۔اس کے بعد وہ لاکروس کوچنگ سے علیحدگی اختیار کر کے اپنے خاندان اور پیشہ ورانہ کیریئر سے جڑ گئے تھے۔ او ڈونل 2021 سے ٹک ٹاک پر سرگرم تھے اور ورجینیا کے شہر نورفوک میں رہائش اختیار کئے ہوئے تھے۔ 

مزیدخبریں