مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے پاکستانی شہریوں کی لسٹ جاری

مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے پاکستانی شہریوں کی لسٹ جاری
مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے پاکستانی شہریوں کی لسٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے پاکستانی شہریوں کی لسٹ جاری کر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ بچ جانے والوں میں 21پاکستانیوں کی شناخت ہوئی ہے،زندہ بچ جانے والوں کے نام اور پاسپورٹ نمبر جاری کر دیئے گئے ہیں۔بچ جانے والوں میں مدثر حسین، وسیم خالد، محمد خالق، عبدالغفار، گل شمیر،تنویر احمد، عباس کاظمی، غلا مصطفیٰ شامل ہیں، بدر محی الدین، عمران اقبال، شعیب ظفر، علی حسن، مہتاب الحسن، عزیز بشارت، محمد آصف،مجاہد علی، عامر علی، عمر فاروقی، بلاول اقبال، ارسلان، عرفان احمد شامل ہیں۔

ترجمان کاکہناتھا کہ رباط میں  پاکستان سفارتی مشن متاثرین کی امداد کیلئے متحرک  ہے،متاثرین کیلئے خوراک، ادویات سمیت ضروری سامان  کا انتظام کر دیا گیا،پاکستان سفارت خانے کی ٹیم امدادی سرگرمیوں کیلئے دکھلا میں موجود ہے۔

ترجمان نے کہاکہ حکومت پاکستان مراکش حکام کے ساتھ رابطے میں ہے،کشتی حادثے میں بچ جانیوالےپاکستانیوں کی وطن واپسی کی تیاریاں کی جارہی ہیں،مراکش حکام سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔