ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ویسٹ انڈیز کپتان کریگ براتھ ویٹ نے کہاہے کہ ہم دوسرے ٹیسٹ میچ میں کم بیک کریں گے۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کریگ براتھ ویٹ نے کہاکہ پچ پر گیند بہت سپن ہو رہی تھی، پچ بہت مشکل تھی۔ میرے خیال میں پہلی اننگز میں ہم مزید بہتر بولنگ کر سکتے تھے،پاکستان نے بھی دوسری اننگز میں اچھی بیٹنگ نہیں کی،جومل وریکن نے بہت اچھی بولنگ کی،امید ہے جومل وریکن دوسرے ٹیسٹ میں بھی اچھی بولنگ کریں گے۔
ان کاکہناتھا کہ شائقین کرکٹ نے ہمیں بھی سپورٹ کیا،شائقین کرکٹ کی سپورٹ دیکھ کر اچھا لگا۔