بنی گالہ کے درباری" ظلِ تباہی" کی کرپشن پر پردے ڈال کر اپنی نوکریاں بچا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری 

Jan 19, 2025 | 06:14 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ بنی گالہ کے درباری" ظلِ تباہی" کی کرپشن پر پردے ڈال کر اپنی نوکریاں بچا رہے ہیں۔ سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبا ہواشخص مذہب کارڈ کھیل رہا ہے۔ پوری دنیا کا میڈیا بشمول امریکہ،  یورپ اور بھارت بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ میاں بیوی کے القابات سے نواز رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔

عظمیٰ بخاری کا   کہنا تھا کہ عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں بانی پی ٹی آئی کو بددیانت اور کرپٹ پریکٹسز کا مرتکب قرار دیا ہے۔ ملک کا وزیراعظم ہو کر کسی بھی ادارے کا ٹرسٹی ہونا سنگین جرم ہے۔  بانی کے چیلے اور چمچوں کو ابھی بھی اپنے آقا کی کرپشن نظر نہیں آرہی۔خاتون اول ہو کر 28 کروڑ کے کک بیکس اور پانچ قراط ہیرے کی انگوٹھیاں وصول کرنا کہاں کی پیری مریدی ہے؟اپنی چوریاں اور کرپشن مذہب کی آڑ میں نہیں چھپائی جا سکتیں۔قوم اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کی اہلیہ کے کرپشن کے قصوں کی حقیقت جان چکے ہیں۔

مزیدخبریں