تیل نہیں صاف ماحو ل چاہیے،برطانوی شہری سڑکوں پر نکل آئے

تیل نہیں صاف ماحو ل چاہیے،برطانوی شہری سڑکوں پر نکل آئے
تیل نہیں صاف ماحو ل چاہیے،برطانوی شہری سڑکوں پر نکل آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (بیور ورپورٹ)لندن میں نجی پیٹرولیم کمپنی کی جانب سے تیل کی تلاش کیلئے قطب شمالی میں کنوئیں کھودنے کے منصوبے کیخلاف ماحولیاتی آلودگی سے بچاﺅ کے لیے شہریوں نے احتجاج کیا اور پیٹرول پمپ بند کرا دیئے۔ حکومت کی جانب سے قطب شمالی میں واقع الاسکا کے پانی اور گردونواح میں کمپنی کو تیل کی تلاش کے لئے کنوئیں کھودنے کا اجازت نامہ ملنے کے بعد ماحولیاتی آلودگی کو محفوظ بنانے کے لئے لندن میں شہریوں نے احتجاج کیا اور احتجاجاً پیٹرول پمپ بند کرا دیئے جس میں علامتی طور پر ایک ریچھ نے بھی حصہ لیا اور پیٹرول پمپ کی چھت پر چڑھ کر لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کئے رکھا، لومظاہرین کا کہنا ہے کہ قطب شمالی میں اس منصوبے سے آلودگی میں اضافہ ہوگا۔

مزید :

ماحولیات -