ضمنی الیکشن کے حوالے سے ریگولیشن برانچ کی چھٹی منسوخ‘ خصوصی ڈیوٹی شیڈول جاری

ضمنی الیکشن کے حوالے سے ریگولیشن برانچ کی چھٹی منسوخ‘ خصوصی ڈیوٹی شیڈول جاری

  

ملتان (خبرنگار) شیر شاہ ٹاﺅن انتظامیہ نے آج 19 جولائی کو قومی حلقہ 151 میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے ریگولیشن برانچ کی چھٹی منسوخ کرکے خصوصی ڈیوٹی شیڈول جاری کر لیا ہے اور 2 ٹیمیں مختلف روٹس پر تجاوزات کے خلاف صبح 8 بجے سے رات10 بجے تک کارروائی کریں گی اس ضمن میں جاری کئے گئے احکامات کے مطابق آج 19 جولائی جمعرات کو ضمنی انتخابات کے سلسلے میں مختلف اہم شاہراﺅں اور پولنگ اسٹیشنوں کے باہر تجاوزات کے خلاف آپریشن کےلئے جو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں صبح 8 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ایک ٹیم کی سربراہی میں لینڈ انسپکٹر رضا حسن نقوی کریں گے جبکہ دوسری ٹیم سہ پہر 3 بجے سے رات10 بجے اسسٹنٹ لینڈ آفیسر صفت الحسن کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

مزید :

صفحہ اول -