افغانستان، نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ایک اہلکار ہلاک، 2 زخمی

افغانستان، نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ایک اہلکار ہلاک، 2 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل (آئی این پی )افغانستان میں نیٹو کا ایک جنگی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جبکہ ایک فوجی اہلکار ہلاک اور 2زخمی ہوگئے -بدھ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیٹو نے جاری بیان میں کہا ہے کہ نیٹو کا ایک ہیلی کاپٹر مغربی افغانستان میں گرگیا جس کے نتیجے میں دو فوجی زخمی ہوئے ۔واقعے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں ۔ یادرہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران طالبان نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں نیٹو کے کئی ہیلی کاپٹروں کو مار گرایا ہے ۔ رواں سال 2012 سے اب تک افغانستان میں 240 غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے جن میں 178 امریکی فوجی ہیں-

مزید :

صفحہ اول -