جنرل خالد شمیم وائیں امریکہ نہیں جائینگے، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی(اے پی اے )ترجمان پاک فوج نے وضاحت کی ہے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں ابھی امریکہ نہیں جارہے اور نہ ہی حکومت نے اسٹریٹجک مذاکرات کے شیڈول کا کوئی فیصلہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں مستقبل میں امریکہ کا دورہ کریں گے تاہم ان کا یہ دورہ سرکاری اور باہمی نوعیت کے تعلقات سے متعلقہ ہوگا، اس کا اسٹریٹجک مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ جہاں تک اسٹریٹجک مذاکرات کے شیڈول کا تعلق ہے تو حکومت نے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔