اورکرزئی ایجنسی سے کوہاٹ آنیوالی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی 13مسافر جاں بحق

اورکرزئی ایجنسی سے کوہاٹ آنیوالی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی 13مسافر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کلائےہ(ثناءنیوز ) اورکزئی ایجنسی سے کوہاٹ آنے والی مسافر گاڑی بدھ کی صبح سرحدی علاقے سپا میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔دھماکے سے گاڑی تباہ جبکہ 13 مسافر جاں بحق ہوگئے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکا کوہاٹ اور لوئر اورکزئی کے سرحدی علاقے سپائے روڈ پر اس وقت ہوا، جب مسافر پک اپ وین ہنگو آرہی تھی،دھماکا خیز مواد وین میں رکھا گیا تھا ، دھماکے سے وین میں سوار 7افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ مزید چھ افراد اسپتال میں دم توڑ گئے. زخمی اور ہلاک ہونیوالے افرادکو کوہاٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت ناز ک ہے. واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور امن لشکر نے آپریشن شروع کر دیا ہے جس کے بعد علاقے میں شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کی اطلاعات ہیں۔حکام کا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی قبیلے سے ہے۔ہلاک شدگان اور زخمیوں کو سپا کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جس علاقے میں مسافر گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرائی ہے وہاں شیعہ مسلک کے مسلمانوں کی اکثریت ہے۔

مزید :

صفحہ اول -