بھارت کے لیجنڈاداکارر اجیش کھنہ طویل علالت کے بعد چل بسے آخری رسومات آج ہوں گی

بھارت کے لیجنڈاداکارر اجیش کھنہ طویل علالت کے بعد چل بسے آخری رسومات آج ہوں ...

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی لیجنڈ راجیش کھنہ69برس کی عمر میں چل بسے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجیش کھنہ گردوں کی بیماری میںمبتلاءتھے اور بلڈ پریشر معمول پرآنے کے بعد اُنہیں گزشتہ روزلیلادتی ہسپتال سے گھربھجوایاگیاتھاجہاں بدھ کی صبح اُن کی حالت اچانک تشویشناک ہوگئی ہے جس پر اُنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیالیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔جمعرات کی صبح گیارہ بجے اُن کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی ۔ راجیش کھنہ 29دسمبر 1942ءکو امرتسر میں پیدا ہوئے اور پھر دہلی کے قریب گِر گاﺅں میں منتقل ہوگئے ۔راجیش نے 1966ءمیں فلمی دنیا میں قدم رکھااور 1996تک 163فلمیں کیں جن میں سے 128میں لیڈنگ رول پلے کیا۔ بھارتی لیجنڈنے مسلسل دوسالوں میں 15ہٹ فلمیں دیں اور وہ 14مرتبہ فلم فیئرایوارڈ کے لیے نامزد ہوچکے ہیں ۔بھارتی سینماءسکرین کے پہلے سپرسٹار کانگرس کی طرف سے دو مرتبہ پارلیمنٹ کے رکن بھی رہے ۔راجیش کھنہ نے بھارتی سپر سٹار ڈمپل کپاڈیا سے شادی کی اور اُن کی دو بیٹیاں رنکی کھنہ اور ٹونکل کھنہ بھی بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں ۔دوسری طرف راجیش کھنہ کے گھر کے ارد گرد سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے اور گھر سے 100میٹر دور حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔بالی وڈ کے لچنڈ اداکار راجیش کھنہ 1942میں بورے والا شہر کے ایچ بلاک میں واقع اپنے آبائی گھر میں پیدا ہوئے قدیم طرزِ تعمیر سے بنا ہوا اُنکا یہ آبائی گھر آج بھی موجودہے اُنکے والد ایم سی سکول بورے والا کے سب سے پہلے ہیڈماسٹر تھے راجیش کھنہ کے والد لالہ ھیرا نند کھنہ مارچ1947میں اس سکول سے ریٹائرڈ ہوئے اور 1948میں قیام پاکستان کے بعد یہاں سے اپنے خاندان کے ہمراہ امرتسر چلے گئے راجیش کھنہ نے پہلی جماعت تک ایم سی پرائمری سکول سے تعلیم حاصل کی راجیش کھنہ کا آبائی گھر ایچ بلاک میں واقع ہندوﺅں کے مرکزی مندر سے ملحقہ تھا اس مندر کی عمارت میں آج تھانہ ماڈل ٹاﺅن قائم ہے۔

مزید :

صفحہ اول -