ٹھوکر نیاز بیگ، دولہا 9 سالہ پرانے قتل کے الزام میں ناکے سے سہرے سمیت گرفتار

ٹھوکر نیاز بیگ، دولہا 9 سالہ پرانے قتل کے الزام میں ناکے سے سہرے سمیت گرفتار

  

لاہور( سپیشل رپورٹر)بارات لیکر جانے والے دولہے کو سی آئی اے پولیس نے ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری کو قتل کر نے کے الزام میں ملتان روڈ پر ناکے سے حراست میں لیکر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ باراتیوں نے دولہے کی گرفتاری پر پولیس کے خلاف تھانہ چوہنگ پر سڑک پر ٹائر جلا کر شدید احتجاجی مظاہر ہ کیا ۔معلوم ہوا ہے کہ شکر گڑھ کا رہائشی شفیق اپنی بارات لیکر ساہیوال جارہا تھا کہ اس دوران سی آئی اے پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ناکہ لگا کر اسکو حراست میں لے لیا ، اس دوران باراتیوں نے اسکو چھڑوانے کی کوشش کی مگر پولیس نے شفیق کو حراست میں لیکر اسکو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، اس دوران شفیق کے اہل خانہ اور دیگر باراتیوں نے تھانہ چوہنگ کے سامنے سڑک پر ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں کھڑی کردیں اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی ناصر باجوہ اور ایس ایچ او قمر عباس بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ، پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے دولہے کے عزیزوں نے کہا کہ انکو علم نہیں کہ شفیق کسی قتل میں ملوث ہے ، ایس ایچ او تھانہ چوہنگ انسپکٹر قمر عباس نے مظاہرین کو بتایا کہ شفیق نے2003میں ایک شخص کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا تھا اور جب سے وہ مفرور تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -