اداروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہوسکتی، سپریم کورٹ

اداروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہوسکتی، سپریم کورٹ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے کہاکہ اداروں کے خلاف نہیں ، شخصیات بتائیں کس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں ، توقیر صادق کے دورمیں گیس چوری رک جاتی تو آج قلت نہ ہوتی ۔ سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ توقیر صادق نے قومی خزانے کو ساٹھ ارب روپے کا نقصان پہنچایاہے ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ نیب میں بیٹھے لوگ صاحب ہیں ، عام لوگوں کا اُن سے ملنابھی مشکل ہے ۔ چیف جسٹس نے درخواست گزار سے استفسار کیاکہ توقیر صادق کو نوکری سے توفارغ کرادیا، اب آپ کیاچاہتے ہیں ؟ عدالت نے کہاکہ اداروں کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتے ، بتایاجائے کس کے خلاف توہین عدالت کارروائی کریں ۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہاکہ عدالت نے حکم دیاتھاکہ توقیر صادفق تنخواہیں اور مراعات واپس کریں ۔بعدازاں مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی۔

مزید :

صفحہ اول -