اقوام متحدہ برما میں قتل عام کو فوری بند کروائے، مذہبی جماعتیں

اقوام متحدہ برما میں قتل عام کو فوری بند کروائے، مذہبی جماعتیں

  

ؒٓؒٓٓلاہور(نمائندہ خصوصی( مذہبی جماعتوں نے برما میں مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برما مےں انسانےت کے قتل عام پر دل خون کے آنسو روتا ہے امت مسلمہ کے نا اہل حکمرانوں مےں اتنی بھی ہمت نہےں کہ ان ظالموں کی نا انصافےاں اور قتل عام کی مذمت کر سکےں ،پوری دنیا میں مسلما نوںپر مظالم ڈائے جا رہے ہےں،اس حوالے سے پاکستان سنی فورم کے مفتی ظفر جبار چشتی ،جمعیت علماءپاکستان( سواد اعظم)کے سید محفوظ مشہدی،سردار محمد خان لغاری،جمعیت اتحادالعلماءکے حافظ شعیب الرحمن،پاکستان مشائخ کونسل کے پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی، جے یو آئی کے مولانا امجد خان،تحریک استقلال کے رحمت خان وردگ پاکستان تحرےک انصاف کے سےنئےر رہنماﺅں مےاں محمود الرشےد،جماعت اہلحدیث پاکستان شکیل الرحمن ناصر، اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر علامہ زبیر احمد ظہیرنے کہا کہ امت مسلمہ کے نا اہل حکمران اقتدار کے مزے لے رہے ہےں اوربرما مےں ہزاروں مسلمانوںکے قتل عام پر خاموشی بہت بڑا جرم ہے اگر آج حکمران اس طرح خاموش رہے تو کل کوکوئی بھی ملک برما بن سکتا ہے افسوس ہے کہ انسانی حقو ق کی تنظےمےںبھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے حکمران اقتدار کے لئے اپنے ملک اور عوام کے بجائے امرےکہ کی طرف دےکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم برما مےں مسلمانوں کے قتل عام کی شدےد مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہےں کہ اقوام متحدہ اپنی بے حسی چھوڑ کر برما مےں قتل عام کو فوری طور پر بند کروائے۔

مزید :

صفحہ آخر -