حکومت آج اعلان کرے الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے تیار ہے، جسٹس شاکر اﷲجان

حکومت آج اعلان کرے الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے تیار ہے، جسٹس شاکر اﷲجان

  

ملتان(آن لائن)قائمقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس شاکراللہ جان نے کہا ہے کہ اگر حکومت آج عام انتخابات کرانے کااعلان کرے تو الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کےلئے تیار ہے۔ ےہ فیصلہ حکومت نے کرنا ہے کہ الیکشن کب ہونے چاہئیں۔ ےہ بات انہوں نے بدھ کی سہر اسلام آباد سے ملتان پہنچنے کے بعد ملتان اےئرپورٹ پر میڈیا کے سوالوں کے جواب دےتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اےک سوال کے جواب میں کہا کہ الیکشن کمیشن کو مالی خودمختاری حاصل ہے۔ ہمیں کتنی رقم چاہئے ‘ وہ پوری کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن رولز کے مطابق امیدوار کے خرچے کی 15 لاکھ روپے کی لمیٹ پر عملدرآمد الیکشن کمیشن کرارہا ہے اور جولوگ اس پر اعتراض کررہے ہیںانہیںےہ سمجھ نہیں کہ ےہ قانون اسمبلی نے بنایا تھااور ہم اس پر عملدرآمد کرارہے ہیں۔ انہوں نے اےک سوال کے جواب میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے ووٹرز کو خود پولنگ اسٹیشن پر پہنچانے کے اقدامات کئے ہیں۔ تاہم ےہ اقدامات دور کے پولنگ اسٹیشن کےلئے کئے گئے ہیں۔ نزدیگی پولنگ اسٹیشن پر ووٹرز خود پہنچ جائینگے۔ انہوں نے اےک سوال کے جواب میں کہا کہ الیکشن کے نام پر غیرقانونی کام کرنیوالوں کو سزا دینا ہماری ذمہ داری نہیں۔ہم انہیں انتظامیہ کے حوالے کردیںگے۔ انہوں نے کہا کہ اگرکہیں محسوس ہوا کہ واقعی الیکشن میںکسی نے دھاندلی کی ہے یا غیر قانونی عمل کیا ہے توہم اس معاملے پر ایکشن لیںگے۔ اور اس معاملے کی جانچ پڑتال کرکے فیصلہ دیںگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی امیدوار کے سپورٹر نے بھی 15لاکھ روپے کے اخراجات کی حد کو کراس کیا تو ےہخرچہ بھی امیدوار کے خرچے میں شامل ہوگا۔ اور اس پر کارروائی ہوگی۔ انہوں نے اےک سوال کے جواب میں کہا کہ این اے 151 جمعرات کو جو ضمنی الیکشن ہورہا ہے‘ اس سلسلے میں جو الیکشن کے قوانین ہیںجن پر ماضی میں کبھی عمل نہیں ہوا‘ ہم اس پر عمل کرائیںگے۔ اور ےہ عمل کرانا بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہوگا۔

مزید :

صفحہ آخر -