ڈسپلن کی خلاف ورزی احمد شہزاد کی سلیکشن میں رکاوٹ بن گئی

ڈسپلن کی خلاف ورزی احمد شہزاد کی سلیکشن میں رکاوٹ بن گئی

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)نوجوان اوپنر احمد شہزاد ایک بار پھر ڈسپلن کی خلاف ورزی میں ملوث ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم سے باہر ہوگئے۔20 سالہ اوپنرکو آسٹریلیا کے خلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے سلیکٹرز کو بورڈ سے کلیئرنس نہ مل سکی۔احمد شہزاد جو ماضی میں ڈسپلن توڑنے میں شہرت رکھتے ہیں ان کے بارے میں ٹیم انتظامیہ نے سری لنکا کے دورے میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کی رپورٹ دی تھی۔لاہور میں کھیلوں کے ماہر نفسیات احمد شہزاد کے ساتھ سیشن کررہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا خیال ہے کہ انہیں مزیدکونسلنگ کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -