بھارت نے 19 پاکستانی قیدی رہا کرکے واپس بھیج دیئے
اٹاری (آن لائن) بھارت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت منگل کے روز 19 پاکستانی قیدیوں کو بھوج جیل سے رہا کرنے کے بعد وطن واپس بھیج دیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ان 19 قیدیوں میں سے 18 ماہی گیر تھے جنہیں بحیرہ عرب میں بھارتی حدود کے اندر مچھلی کا شکار کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ایک او ررہا ہونے والا پاکستانی شاہد محمود ہے جس کو مونا باﺅ میں راجستھان کے بارمر ضلع سے جعلی بھارتی کرنسی رکھنے پر گرفتار کیا گیا تھا تاہم تمام 19 افراد کو بھوج جیل سے رہا کر کے وطن واپس بھیج دیا ہے۔