ڈرک نینس بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرینگے

ڈرک نینس بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرینگے

  

سڈنی (نیٹ نیوز) فاسٹ باﺅلر ڈرک نینس آئندہ بگ بیش ٹی 20 لیگ میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے ملبورن رینیگیڈز کو چھوڑ کر سڈنی تھنڈرز کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے، ڈرک نینس پانچویں اہم کھلاڑی ہیں جنہوں نے ملبورن رینیگیڈز کو خیر باد کہہ دیا ہے اس سے قبل شان ٹیٹ، اینڈریو میک ڈونلڈ، بریڈ ہوج اور گلین میکسویل ملبورن کو چھوڑ کر دیگر ٹیموں سے منسلک ہوگئے ہیں۔ ڈرک نینس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ ہمیشہ نئے چیلنجز سے لطف اندوز ہوتے ہیں، آئندہ بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگی تاہم وہ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کو فتوحات میں اہم کردار ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ ڈرک نینس ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے آسٹریلیا کے ابتدائی سکواڈ میں شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -