بھارتی کالج میں سکارف پر پابندی، مسلمان طلبا و طالبات کا شدید احتجاج

بھارتی کالج میں سکارف پر پابندی، مسلمان طلبا و طالبات کا شدید احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


منگلور (آن لائن)انسانی حقوق اور مذہبی ہم آہنگی کے راگ الاپنے والے ملک بھارت کے ایک ضلع کے ایک کالج میں طالبات پر سکارف استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی‘ مسلمان طلباءو طالبات کا شدید احتجاج‘ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کے ضلع دکشینا کناڈا میں طالبات کو سر پر سکارف لینے کی اجازت نہ دینے کے بعد طلباءو طالبات ایک ہفتہ سے ہڑتال پر ہیں۔ راما کنجشیوارا نامی کالج میں اس امتیازی سلوک کیخلاف شدید احتجاج کیا ہے اور اس کارروائی کو مذہب سے متصادم قرار دیا ہے۔ کالج کے سامنے احتجاج کرنے والے طلباءو طالبات نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ پابندی صرف اور صرف اقلیتی طلباءو طالبات کیخلاف امتیازی سلوک ہے جو سراسر ظلم ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -