لندن اولمپکس، ہاکی کپتان سہیل عباس معمر، توثیق کم عمر ترین کھلاڑی

لندن اولمپکس، ہاکی کپتان سہیل عباس معمر، توثیق کم عمر ترین کھلاڑی

  

لندن ( نیٹ نیوز) لندن اولمپک گیمز میں پاکستانی ہاکی ٹیم گولڈ میڈل جیتے یا نہ جیتے، وکٹری سٹینڈ تک اسے رسائی ملے یا نہ ملے مگر پاکستان اس ایونٹ میں دو اعزاز حاصل کرنے میں ضرورکامیاب ہوجائے گا۔ پاکستان کے کپتان سہیل عباس اور محمد توثیق کو لندن اولمپک ہاکی کے زائد اور کم عمر کھلاڑی ہونے کا اعزاز ضرور مل جائے گا۔ 6ستمبر 1975کو پیدا ہونے والے پاکستانی کپتان سہیل عباس37سال کی عمر میں لندن اولمپک میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ 344 میچوں میں انہیں 345گول کرنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ یکم مئی 1995 کو پیدا ہونے والے محمد توثیق ہاکی ایونٹ میں شرکت کرنے والے کم عمر کھلاڑی ہوں گے 17سالہ توثیق نے57 میچوں میں 25 گول بنائے ہیں۔ پاکستان کے محمد وسیم کو اپنے ملک کی جانب سے سب سے زیادہ 372 انٹرنیشنل میچوں میں حصہ لینے کا اعزاز حاصل ہے جس میں انہوں نے 12 گول سکورکیے ہیں۔ ہالینڈ کے 36 سالہ تیون ڈی نوجرکو سب سے زیادہ 446 انٹرنیشنل میچوں میں شرکت کا اعزاز حاصل ہے جس میں انہوں نے 217 گول اسکورکیے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -