ادیب جاودانی کی اہلیہ فوزیہ ادیب سپردخاک، نمازجنازہ میں اعلیٰ شخصیات کی شرکت

ادیب جاودانی کی اہلیہ فوزیہ ادیب سپردخاک، نمازجنازہ میں اعلیٰ شخصیات کی شرکت

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور مون ڈائجسٹ کے چیف ایڈیٹر ادیب جاودانی کی اہلیہ فوزیہ ادیب کو گزشتہ روز مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا مرحومہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور گزشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملیں ان کی نماز جنازہ باغ جناح میں قائداعظم لائبریری کے لان میں اد اکی گئی جس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے کثیر تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ میں قومی اسمبلی کے سابق سپیکر چودھری امیر ھسین، سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری، سابق سینیٹر سجاد بخاری، روزنامہ پاکستان کے ایگزیکٹو ایڈیٹر عثمان شامی، ڈائریکٹرعلی شامی، علی بخاری، عرفان اطہر سمیت ممتاز شخصیات نے شرکت کی،

مزید :

صفحہ آخر -