ذکاءاشرف پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے مخلص ہیں،سرفراز نواز

ذکاءاشرف پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے مخلص ہیں،سرفراز نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے مخلص ہیں تاہم نااہل اور برے مشیر ذکاءاشرف کو ناکام کر دیں گے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سرفراز نواز نے کہاکہ ذکاءاشرف کو غلط لوگوں نے گھیر لیا ہے اور انہیں ناکام بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ غلط لوگ پی سی بی، پاکستان اور ذکاءاشرف کو ناکام بنانے کیلئے غلط مشورے دے رہے ہیں جس سے پاکستان کرکٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بورڈ میں بعض افسر طویل عرصے سے چمٹے ہوئے ہیں ان کی وجہ سے کئی قابل چیئرمین ذلیل و رسوا ہو کر بورڈ سے نکلے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کرکٹ کیخلاف سازشیں کی جا رہی ہیں اور رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں جو کسی صورت درست نہیں جبکہ ورلڈ الیون کو پاکستان بلانے کی کاوشوں کو بھی سبوتاژ کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ چند ہفتے قبل سابق کپتان جاوید میانداد کی موجودگی میں ذکاءاشرف نے ورلڈکپ 2015ءتک بورڈ کے ساتھ بطور فاسٹ باﺅلنگ کنسلٹنٹ کام کرنے کی ہدایت کی لیکن اب مجھے تین ماہ کا کنٹریکٹ دیا جا رہا ہے جو افسوسناک ہے۔