بیلف کا چھاپہ، گوجرانوالہ میں بھٹے پر قید27 افراد کو بازیاب کرا لیا گیا

بیلف کا چھاپہ، گوجرانوالہ میں بھٹے پر قید27 افراد کو بازیاب کرا لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر بیلف نے چھاپہ مار کر گوجرانوالہ میں بھٹے پر قید ستائیس افراد کو رہا کر وا لیا۔جسٹس شہزاد احمد ملک نے انور نامی شہری کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔عدالتی حکم پر بیلف نے بھٹے پر چھاپہ مار کر قید ستائیس افراد کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا۔بازیاب ہونے والوں نے عدالت کو بتایا کہ حاجی سکندر نامی ٹھیکیدار نے انھیں ایک سال سے قید میں رکھا ہوا تھا جہاں نہ صرف ان سے جبری مشقت لی جاتی تھی بلکہ تشدد بھی کیا جاتا تھا۔عدالت نے بازیاب ہونے والے افراد کے بیان کے بعد انھیں رہا کر نے کا حکم دے دیا۔بازیاب ہونے والوں میں چودہ کمسن بچے،آٹھ خواتین اور پانچ مرد شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -