یووراج ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ابتدائی سکواڈ میں شامل

یووراج ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ابتدائی سکواڈ میں شامل

  

ممبئی (نیٹ نیوز) بھارت نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے ابتدائی 30 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ کینسر کے موذی مرض کو شکست دینے والے مایہ ناز بلے باز یووراج سنگھ کو ابتدائی کھلاڑیوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔ مندیپ سنگھ اور امباتی رائیڈو پہلی بار ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں، دونوں بلے بازوں کو انڈین پریمیئر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے، آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 18 اگست سے سری لنکا میں شروع ہوگا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ ابتدائی سکواڈ میں ایم ایس دھونی، وریندر سہواگ، گوتم گمبھیر، ویرات کوہلی، روہیت شرما، سریش رائنا، روی چندرن ایشون، پرگیان اوجھا، امیش یادیو، اشوک ڈینڈا، اجنکیا راہانے، منوج تیواری، راہول شرما، ونے کمار، ظہیر خان، یووراج سنگھ، روبن اوتھاپا، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، مندیپ سنگھ، پیوش چاولہ، روندرا جدیجا، شیکھر دہاوان، امباتی رائیڈو، ہربھجن سنگھ، مناف پاٹیل، نیمن اوجھا، دنیش کارتھک، پراوین کمار اور لکشمی پتی بالا جی شامل ہیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کی ٹیم انگلینڈ اور افغانستان کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہے، بھارت اپنا پہلا گروپ میچ 19 ستمبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -