شاہدرہ: تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق

شاہدرہ: تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق

  

لاہور (کرا ئم رپورٹر) شاہدرہ میں تیزر فتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹے کو ٹکر مار کر کچل دیا جس کے باعث بیٹا موقع پر ہلاک جبکہ ماں شدید زخمی ہوگئی۔ معلوم ہوا ہے کہ عزیز کالونی شاہدرہ کا 17سالہ اسد علی موٹر سائیکل نمبر ایل ای کیو 6454پر اپنی والدہ کے ہمراہ جارہا تھا کہ مین روڈ پر پیچھے سے آنے والے ٹرک نمبر ایل ای ایس 5710نے انہیں ٹکر مار دی جس کی وجہ سے اسد موقع پر ہلاک جبکہ اس کی ماں زخمی ہوگئی۔حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقعہ سے ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا، پولیس نے زخمی خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں داخل کروانے کے بعد ضروری کارروائی کرتے ہوئے متوفی کی نعش کو اسکے ورثاءکے حوالے کردیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -