لاہور ہائیکورٹ: ڈائریکٹر ٹیپا اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ریپڈ ٹرانزٹ بس سسٹم طلب

لاہور ہائیکورٹ: ڈائریکٹر ٹیپا اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ریپڈ ٹرانزٹ بس سسٹم طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے ریپڈ ٹرانزٹ بس سسٹم میں جنرل ہسپتال کا یوٹرن 4 کلومیٹر کے فاصلے پربنانے کےخلاف دائر درخواست پر پروجیکٹ ڈائریکٹر اور دائریکٹر ٹیپا کو24جولائی کو طلب کرلیا۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ناصر سعید شیخ نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل شہزاد ناصر نے بتایاکہ حکومت پنجاب کا ریپڈ ٹرانزٹ بس سسٹم کے منصوبے پر کام جاری ہے البتہ جنرل اہسپتال کے سامنے اس منصوبے کے تحت یوٹرن کو ختم کرکے 4کلومیٹر کے فاصلے پر بنادیاگیا ہے جس سے تشویش ناک حالت میں مبتلا مریضو ں کو جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کرنے کے لئے ایمبولینس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عدالت نے درخواست سماعت کےلیے منظور کرتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور دائریکٹر ٹیپا کو24جولائی کو طلب کرلی۔

مزید :

صفحہ آخر -