بھارتی ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنے آج کولمبو پہنچے گی

بھارتی ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنے آج کولمبو پہنچے گی

  

کولمبو(نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹےم سری لنکا کے خلاف سےرےز کھےلنے کےلئے آج کولمبو پہنچے گی، بھارتی ٹےم دورے کاآغاز 21 جولائی کو ون ڈے کرکٹ میچ سے کرے گی، بھارتی ٹیم اپنے دورہ سری لنکا کے دوران پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ بھارت اور سری کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 21 جولائی کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ بھی اسی مقام پر 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ تیسرا ون ڈے 28 جولائی، چوتھا 31 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 4 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ دورہ میں شامل واحد ٹی 20 میچ 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔ بھارتی بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لئے پہلے ہی 14 رکنی ٹیم کا اعلان کر رکھا ہے

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -