نیپرا نے کے ای ایس سی کیلئے 1.64 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی

نیپرا نے کے ای ایس سی کیلئے 1.64 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد (آن لائن) نیپرا نے کے ای ایس سی کے ٹیرف میں ایک روپے 64 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ہے ۔کراچی الیکٹرک سپلائی کمیٹی کے ٹیرف میں اضافہ اپریل اور مئی کے مہینے کے لئے کیا گیا ہے۔اپریل کے لئے ایک روپے 14 پیسے اور مئی کے لئے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق اضافے کی منظوری ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے کہ ای ایس سی نے موقف اختیار کیا تھا کہ اپریل اور مئی میں گیس کی عدم دستیابی کے باعث فرنس آئل پر بجلی پیدا کرنا پڑتی تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -