سنوکر چیمپئن شپ،پاکستان کے ماجد نے بھارت کے لال رینا کو ہرا دیا

سنوکر چیمپئن شپ،پاکستان کے ماجد نے بھارت کے لال رینا کو ہرا دیا

  

بیجنگ(نیٹ نیوز) چین میں جاری عالمی جونیئر انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد ماجد کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، محمد ماجد نے روایتی حریف بھارتی کیوئسٹ لال رینا رینتھیلی کو شکست دی، یہ محمد ماجد کی ایونٹ میں چوتھی فتح ہے جبکہ حنین عامر کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وزی، چین میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے سٹار کیوئسٹ محمد ماجد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے لال رینا رینتھیلی کو دو کے مقابلے میں چار فریمز سے شکست دے کر اگلے راﺅنڈ تک رسائی حاصل کی۔ ایک اور میچ میں پاکستان کے حنین عامر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایرانی کھلاڑی علی رضا خوداپراست نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حنین عامر کو با آسانی ایک کے مقابلے میں چار فریمز سے ہرا کر اگلے راﺅنڈ تک رسائی حاصل کی۔ یہ حنین عامر کی ایونٹ میں تیسری شکست ہے جس کے بعد ان کی اگلے راﺅنڈ میں رسائی کے امکانات معدوم ہو گئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -