پریمئر ٹینس،ثانیہ مرزا کو ڈبلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میں شکست

پریمئر ٹینس،ثانیہ مرزا کو ڈبلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میں شکست

  

نیویارک(نیٹ نیوز) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا ڈبلیو ٹی اے پریمیئر ٹینس ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ چائنیز تائپے کی جوڑی نے ثانیہ مرزا اور بیتھانی میٹک سینڈز کو شکست دی۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کے پہلے راﺅنڈ میچ میں ثانیہ مرزا اور ان کی امریکن جوڑی دار بیتھانی میٹک سینڈز کا مقابلہ ہاﺅ چنگ اور یانگ جان چان پر مشتمل چائنیز تائپے کی جوڑی سے تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دلچسپ رہا لیکن چائنیز تائپے کی کھلاڑیوں نے آخر دم تک ہمت نہ ہاری اور حریف جوڑی کو تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے کے بعد 7-5، 4-6 اور 10-5 سے ہرا کر اگلے راﺅنڈ تک رسائی حاصل کر لی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -