بلوچستان ‘مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 7افراد جاںبحق

بلوچستان ‘مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 7افراد جاںبحق

  

کوئٹہ (ثناءنیوز ) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں سات افراد کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ ایف سی اور امن لشکر نے مقابلہ کے بعد دو مغویوں کو بازیاب کرالیا اور فائرنگ کے تبادلہ میں اغواءکار بھی ہلاک ہو گیا گزشتہ 12گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سات افراد کو ہلاک کر دیا گیا بدھ کی صبح سریاب روڈ پر نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ہیں اس واقعہ کے دو گھنٹے بعد سر یاب ہی کے علاقہ میں جو موٹر سائیکل سواروں نے ایک اور شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا مستونگ کے نواحی علاقہ میںبس روڈ پر نا معلوم افراد نے پرچون کی دوکان پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک ریٹائرڈ لیویز حوالدار بھی شدید زخمی ہوا زخمی اہلکار کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ لایا گیا ضلع تربت میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے قصائی کی دوکان پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں قصائی ہلاک ہو گیا ہلاک ہو نے والے قصائی کا تعلق سندھ سے بتایا جاتا ہے دوسری جانب بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ بگٹی میں فرینٹیئر کور اور امن لشکر کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک مبینہ اغواءکار ہلاک جبکہ دو مغوی بازیاب کروا لیے گئے۔

مزید :

صفحہ آخر -