لندن اولمپکس، مزید دو لاکھ ٹکٹ فروخت کے لئے پیش

لندن اولمپکس، مزید دو لاکھ ٹکٹ فروخت کے لئے پیش

  

لندن( نیٹ نیوز) لندن اولمپکس کے منتظمین نے جہاں فٹبال مقابلوں کے پانچ لاکھ ٹکٹ فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے وہیں ان مقابلوں کے آغاز سے دس دن قبل دیگر کھیلوں کے مزید دو لاکھ ٹکٹ فروخت کے لئے پیش کر دئیے گئے ۔فٹبال میچوں کے ٹکٹ فروخت نہ کرنے کی وجہ لندن کے ویمبلے سٹیڈیم سمیت پانچ سٹیڈیمز کی گنجائش میں کمی کرنے کا فیصلہ بتائی گئی ہے۔اس منصوبے کے تحت کارڈف کے ملینیئم سٹیڈیم کی بالائی نشستوں تک رسائی برطانیہ کے دو میچوں سمیت تمام میچوں کے لیے بند رہے گی۔منتظمین کے مطابق اب تک جاری کیے جانے والے ٹکٹوں میں سے بھی پچاس ہزار ٹکٹ فروخت نہیں ہو سکے ہیں اور مزید دو لاکھ ٹکٹ رواں ہفتے آن لائن فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ یہ لندن 2012 کے سلسلے میں ایک غیر معمولی انکشاف ہے کہ اب بھی اتنے ٹکٹوں کی فروخت باقی ہے۔ لندن اولمپکس میں کھیلوں کا آغاز افتتاحی تقریب سے دو دن قبل پچیس جولائی کو برطانیہ اور نیوزی لینڈ کی خواتین کی فٹبال ٹیموں کے میچ کے ساتھ ہو جائے گا۔ لندن 2012 کے چیئرمین سباسٹیئن کو نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میچ کے لیے چالیس ہزار سے کم ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں۔لارڈ سباسچین کوان کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی کم فروخت کا امکان ہمیشہ سے موجود تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمیشہ سے ایک چیلنج رہا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -