ڈی جی ریسکیو1122 کی تقرری ہائیکورٹ میں چیلنج

ڈی جی ریسکیو1122 کی تقرری ہائیکورٹ میں چیلنج

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) ڈی جی ریسکیو1122 کی تقرری لاہورہائیکور ٹ میں چیلنج کر دی گئی ہے۔اس سلسلے میں دائر درخواست پر عدالت نے حکومت پنجاب اور چیف سیکرٹری کو13 ستمبر کیلئے نوٹسز جاری کر دئیے۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان نے کیس کی سماعت شروع کی توعدالت کے روبرو درخواست گزار شاہد کے وکیل نے بتایاکہ ڈی جی ریسکیو رضوان نصیر کی تقرری سیاسی بنیادوں پر کی گئی اس کےخلاف رضوان نصیر نے میرٹ کےخلاف بھرتیاں جبکہ ایمبولینسز سمیت دیگر مشینری کی خریداری میں کرپشن کی لہذا عدالت ڈی جی ریسکیوکی تقرری کلعدم قراردے عدالت نے درخواست سماعت کےلیے منظور کرتے ہوئے حکومت پنجاب اور چیف سیکرٹری کو تیرہ ستمبر کےلیے نوٹسز جاری کردئیے۔

مزید :

صفحہ آخر -