بھاٹی گیٹ، 70 سالہ خاتون ٹریفک حادثے میں جاں بحق

بھاٹی گیٹ، 70 سالہ خاتون ٹریفک حادثے میں جاں بحق

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)بھائی گیٹ کے علاقہ میں 70سالہ خاتون ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئی،شناخت نہ ہونے پر پولیس نے نعش کو مردہ خانے جمع کروادیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں معمر خاتون سٹرک کراس کررہی تھی کہ تیز رفتار گاڑی نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی،ٹریفک حادثے کے بعد کارڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،موقع پر موجود افراد نے ایدھی ٹیم کی مدد سے خاتون کو طبی امداد کے لئے ہسپتال بھجوایا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

مزید :

صفحہ آخر -