تھانہ جنوبی چھاﺅنی میں د یرینہ رنجش پر جم کا مالک قتل

تھانہ جنوبی چھاﺅنی میں د یرینہ رنجش پر جم کا مالک قتل

  

لاہور (کرا ئم رپورٹر) تھانہ جنوبی چھاﺅنی کے علاقہ میں دیرینہ رنجش پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جم کے مالک کو قتل کردیا پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروادی بتایاگیا ہے کہ نشاط کالونی کارہائشی محمد راجہ امجد نے علاقہ میں ویٹ لفٹنگ کا کلب بنا رکھا ہے اس کی اپنے محلے دار بھولا، چھیمہ سنی وغیرہ سے دیرینہ رنجش چلی آرہی تھی گزشتہ روز راجہ امجد جم بند کرکے گھر جارہا تھا کہ ابھی وہ گھر کی دہلیز پر پہنچا کہ اس دوران ملزمان بھولا، چھیمہ وغیرہ نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے فائرنگ سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا زخمی کو فوری تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال پہنچایاگیا جہاں پروہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس کے مطابق مقتول ایک بیٹے کا باپ تھا تاہم ملزما ن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں مگر وہ گھروں کو تالے لگا کر فرار ہوچکے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

صفحہ آخر -