نگراں حکومت کیلئے خفیہ ڈیل نہیں کرینگے :تحریک انصاف جنرل پاشا کی ٹیسٹ ٹیوب پارٹی ہے ‘چودھری نثار

نگراں حکومت کیلئے خفیہ ڈیل نہیں کرینگے :تحریک انصاف جنرل پاشا کی ٹیسٹ ٹیوب ...

  

اسلام آباد(اے پی اے )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراورپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءچودھری نثار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جنرل پاشا کی ٹیسٹ ٹیوب پارٹی ہے،تحریک انصاف کا منشور ہے نہ کوئی وژن،سیاسی یوٹرن لینے والوں میں عمران خان سرفہرست ہیں،جنرل پاشا نے تحریک انصاف کو اسطر ح بنایا جس طرح جنرل محمود نے مسلم لیگ ق کو،جنرل شجاع پاشا نے شیشے کے گھر میں بیٹھ کر تحریک انصا ف کو دوبارہ قائم کیا،عمران خان اس شیشے کے گھر میں بیٹھ کو دوسروں کے گھروں میں پتھر نہ ماریں،عمران کی قابلیت ،صلاحیت اور عادات سے بخوبی آگاہ ہیں،اپنے بیان سے مکر جانا عمران کی عادت ہے،17سال میں تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں صرف ایک سیٹ ملی،الیکشن کمیشن کی تقرری میں عمران خان کو اعتماد میں لیا،ن لیگ نگراں حکومت بنانے کیلئے کوئی خفیہ ڈیل نہیں کریگی، نگراں حکومت کی تشکیل کیلئے ن لیگ حکومت سے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں کریگی،نگران حکومت پر پارلیمنٹ سے باہر کی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔مسلم لیگ ن کی نگران حکومت کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے ساتھ ڈیل پر عمران خان کا بیان انکے ذہن کی عکاسی کرتا ہے،مسلم لیگ ن کبھی خفیہ ڈیل میں شریک رہی ہے نہ ہی آئندہ کسی خفیہ مذاکرات کا حصہ بنے گی،مسلم لیگ ن سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپنا پوزیشن کا کردارداکرتی رہے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -