پاک بھارت کرکٹ تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت تھی،عمران خان

پاک بھارت کرکٹ تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت تھی،عمران خان

  

اسلام آباد (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے اچھی خبر ہے اور شائقین کرکٹ کو ایک بار پھر دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے شائقین پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو آمنے سامنے دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں، روایتی حریفوں کے درمیان سیریز کی بحالی مثبت پیش رفت ہے ، اس سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک، بھارت کرکٹ سیریز دنیا میں سب سے زیادہ پسند کی جاتی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ہمیشہ کانٹے دار ہوتی ہے اور اس بار بھی جو ٹیم اعصاب کو قابو میں رکھے گی وہی فتح یاب ہو گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -