وہاب ریاض کی برطانوی تاجر کی بیٹی سے منگنی

وہاب ریاض کی برطانوی تاجر کی بیٹی سے منگنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر)ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کی برطانوی تاجر کی بیٹی کے ساتھ منگنی ہو گئی ہے۔ وہاب ریاض اپنی ہونے والی اہلیہ بشریٰ کے ساتھ آئندہ سال جنوری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کے والد سکندر ریاض کے مطابق وہاب ریاض کی منگنی ان کے برطانوی تاجر دوست کی بیٹی بشریٰ کے ساتھ لندن میں طے پائی۔ وہاب ریاض نے بشریٰ کو لاکھوں روپے مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی پہنائی۔ منگنی کی تقریب میں پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اختر رسول سمیت یورپ بھر سے تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سکندر ریاض نے بتایا کہ وہاب ریاض اور بشریٰ آئندہ سال جنوری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔