ُُٓٓپاک بھارت کرکٹ سیریز پی سی بی کا ٓمدن سے حصہ لینے کا فیصلہ

ُُٓٓپاک بھارت کرکٹ سیریز پی سی بی کا ٓمدن سے حصہ لینے کا فیصلہ

  

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز سے حاصل ہونے والی آمدنی میں حصے کی خواہش ظاہر کر دی۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق پی سی بی کی خواہش ہے کہ پاک بھارت سیریزسے ہونے والی آمدنی میں سے اسے بھی کچھ حصہ دیا جائے۔ پی سی بی آفیشل کے مطابق بھارت پاکستان کے خلاف ہوم گرانڈ یا نیوٹرل وینیوپرکھیلنے کیلئے تیار نہیں ہے اسلئے پی سی بی کے پاس آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ دو ہزار نو میں بھارتی ٹیم کا دورہ منسوخ ہونے سے پی سی بی کوجونقصان ہوا بی سی سی آئی نے اس کے ازالے کیلئے بھی کچھ نہیں کیا۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ چونکہ آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام کے تحت بھارتی ٹیم کا پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آ رہی لہٰذا بھارت میں پاکستان کی یہ ہوم سیریز ہے جس کی آمدنی کا حصہ ملنا چاہیے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک بھارتی بورڈ کی جانب سے تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے تاہم سیریز کے حوالے سے دیگر امور طے ہونا باقی ہیں۔ بورڈ اور آمدنی میں حصے کے حوالے سے جلد بھارتی بورڈ سے مطالبہ کرے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -