ثانیہ سعید ذاتی پروڈکشن میں اداکاری نہیں کرینگی

ثانیہ سعید ذاتی پروڈکشن میں اداکاری نہیں کرینگی

  

لاہور (آن لائن) اداکارہ ثانیہ سعید ذاتی ڈرامے میں اداکاری نہیں کرینگی ذرائع نے بتایا ہے کہ ثانیہ سعید عنقریب ڈرامہ سیریل شروع کرنے والی ہیں جس کے ڈائریکٹر شاہد شفاعت ہوں گے تاہم بعض وجوہات کی بناءپر وہ خود اس سیریل میں کام نہیں کرینگی فی الحال جن فنکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے ان میں عفان ، وحید ، شہود علوی اور سبرین بلوچ شامل ہیں ثانیہ سعید کے ان ٹائٹل سیریل کوئٹہ سے تعلق ر کھنے والے اداکار جاوید جمال نے تحریر کی ہے ذرائع نے بتایا کہ کرداروں کی مناسبت سے پہلی مرتبہ ڈریسز تیار کروائے جارہے ہیں جن کے ڈیزائنر جاذب قمر ہیں ۔

مزید :

کلچر -