اصولی سیاست نہ اپنا نے والے جمہوریت کو کبھی پروان نہیں چڑھا سکتے ، شیخ قیصر
لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن ) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصر محمود نے کہا ہے کہ این آر اوز دگان پاکستان اور پاکستانیوں کے مستقبل کیلئے خطرہ ہیں۔ جس کسی میں سرکاری دفتر کا چپڑاسی بننے کی قابلیت نہیں تھی وہ ریاست کے اعلیٰ عہدیدار بنے ہوئے ہیں۔ جہاں اصولی سیاست نہ ہو وہاں جمہوریت کمزور ہوجاتی ہے، حکمرانوں کی بے اصولی نے انہیں ناقابل اعتماد بنا دیا۔ اپنے ایک بیان میں شیخ قیصر محمود نے مزید کہا کہ ناہل حکمران عدالت سے اس کا آئین کی تشریح کرنے کا حق نہیں چھین سکتے۔ میاں نواز شریف کی قیادت میں ہونیوالے لانگ مارچ کے نتیجہ میں معرض وجود میں آنیوالی عدلیہ نے ابھی تک کسی معاملے میں آئین سے تجاوز نہیں کیا تاہم این آر او برانڈ حکومت کی طرف سے مسلسل عدلیہ کے اختیارات کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔