ٹام کروز کی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد پہلی بار بیٹی سے ملاقات

ٹام کروز کی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد پہلی بار بیٹی سے ملاقات

  

لا س اینجلس (نیٹ نیوز)ہالی ووڈ سپر سٹار ٹام کروز نے اپنی اہلیہ کیٹی ہومز سے طلاق کے بعد پہلی بار اپنی بیٹی سوری سے ملاقات کی ہے۔ ٹام کروز نیو یارک کے ایک ہوٹل سے اپنی چھ سالہ بیٹی سوری کو گود میں لیے نکلے اور باہر کھڑی ایک گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔ ٹام گزشتہ ماہ آئس لینڈ میں اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے جب کیٹی نے طلاق کے لئے عدالت میں درخواست دی۔ انہوں نے اپنی بیٹی کی تحویل کا معاملہ بھی طے کر لیا اور ٹام کے مداح اس بات کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے کہ کب وہ اپنی بیٹی کو لے جائیں۔

مزید :

کلچر -