بگ بی اور کرینہ فلم ستیا گھر میں ایک ساتھ نظر آئیں گے
ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ بیوٹی کرینہ کپور اور بگ بی کئی سال بعد فلم ستیا گھر میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے ۔ بالی وڈ ڈائریکٹرز ان دونوں بڑے اداکاروں کو ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کر نے کیلئے بے چین تھے لیکن دونوں کے آ ڑے آ رہے تھے ان کے خاندانی رشتے یعنی جونیئر بچن اور کرشمہ کپور۔ کرشمہ کپور نے ابھیشیک بچن سے منگنی کیا توڑی بگ بی نے تو کرینہ کےساتھ کام کر نے سے ہی انکار کر دیا لیکن ڈا ئیریکٹر پراکاش جہانےیہ نے کار نا مہ کردکھا یا اوران بڑے اداکاروں کو فلم ستیا گھرمیں ایک ساتھ کام کر نے پر آمادہ کر لیا ۔فلم کی شوٹنگ دسمبرمیں بھو پال میں ہوگی۔ بے بو اوربگ بی آ خری بار ایک ساتھ دوہزارچار میں فلم دیومیں نظر آ ئے تھے۔