عائشہ ثنا نے شوبز میں کام کیلئے کوششیں شروع کردیں

عائشہ ثنا نے شوبز میں کام کیلئے کوششیں شروع کردیں

  

لاہور(آن لائن) اداکارہ عائشہ ثناء جو ڈیڑھ سال منظر عام سے غائب رہیں اور ایک بیٹے کی پیدائش کے بعد دوبارہ شوبز میں کام کرنے آئی ہیں ان دنوں کام کی تلاش کررہی ہیں اس سلسلے میں عائشہ ثناءان دنوں مختلف چینلز کے دفاتر کا دورے کرنے کے ساتھ ایونٹ آرگنائزرز سے بھی باقاعدہ منتیں کررہی ہیں انہیں کام دلوایا جائے ذرائع کا کہنا ہے کہ عائشہ ثناء نے پی ٹی وی میں کام کی کوششیں بھی کیں لیکن ان کے ماضی میں پی ٹی وی کے شو فلاپ ہونے کے باعث انہیں پی ٹی وی انتظامیہ بھی اب کام نہیں دے رہی عائشہ ثناء بڑھتی عمر کے باعث بھی کام حاصل نہیں کرسکیں علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس بھی کررہی ہیں جس میں وہ اہم انکشافات کرینگی ۔

مزید :

کلچر -