بھٹو کے نقش قدم پر چلتے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، میاں طارق عزیز
رہنما مےاں محمد طارق عزےز نے روزنامہ ”پاکستان“ کو انٹروےو دےتے ہوئے کہا پاکستان پےپلز پارٹی نے ملک مےں قربانی کی، لازوال داستان قائم کی۔ ہم اپنے لےڈر ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چلےں گے، اور ضرورت پڑی تو موت کو گلے لگانے سے درےغ نہےں کرےں گے۔ تفصےل کےمطابق پاکستان پےپلز پارٹی کے سےنئر رہنما مےاں طارق عزےز نے روز نامہ ”پاکستان“ سے خصوصی بات چےت کے دوران کہا کہ آج بھی پےپلز پارٹی وہی ہے جسکی بنےاد بانی ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی آج بھی ہماری قےادت غریب کی آواز بنی ہوئی ہے۔ملک کو علےحدگی کی باتےں کرنے والے پےپلز پارٹی والے نہےں بلکہ وہ لوگ ہےں جنہوں نے متحدہ پنجاب کی باتےں کےں۔ہماری قےادت کا تصور صرف غرےب آدمی کو زبان دےنا اور انکے منہ مےں روٹی ڈالنا ہے۔ اسی کی سزا ہمارے بانی خاندان کو موت کی بھےنٹ چڑھا دےا ہے۔ پےپلز پارٹی کی ہر قےادت نے آمروں کے سامنے سر نہےں جھکاےا بلکہ اپنی گردن کٹوا کر اےک لازوال داستان قائم کی۔ اےک سوال پر انہوں نے کہا کہ ےہ غلط ہے، کہ پےپلزپارٹی کے کارکنان پےپلز پارٹی سے ناراض ہےںاور وہ ووٹ نہےں دےں گے ہم جےالے اےسے ہی بنے ہم آج بھی وہی ہےں اپنی قےادت کے ہر فےصلے پر سر تسلےم خم کرےں گے۔ ق لےگ کے اتحاد پر انہوں نے کہا، کہ قےادت نے تمام فےصلے انتہائی سوچ سھجھ کر اور دانشمندی سے کےے اور ےہ فےصلہ بھی ملکی مفاد کو سامنے رکھ کرہی کےا گےا پنجاب مےں ترقےاتی کاموں کے حوالہ سے انہوں نے بتاےا پنجاب صرف لاہور کی حد تک نہےں اصل پنجاب زرخےز پنجاب ہے۔ آج بھی پنجاب کے کسان بھوک اور افلاس کی زندگی گزار رہے ہےں۔