گلوکارہ میڈونا کی لندن میں پرفارمنس، شائقین مسحور

گلوکارہ میڈونا کی لندن میں پرفارمنس، شائقین مسحور

  

لندن ( نیٹ نیوز) عالمی شہرت یافتہ امریکی پوپ گلوکارہ اپنے عالمی دورے کے دوران میں لندن پہنچ گئیں جہاں انہوں نے ہائیڈ پارک میں اپنی پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیت لئے۔ دنیابھرکے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی میڈونا اپنے بین الاقوامی دورے کے سلسلے میں برطانوی دارالحکومت پہنچیں تو مداحوں نے انھیں انتہائی گرم جوشی سے خوش آمدید کہا۔ اپنے استقبال کے بعد میڈونا لندن کے ہائیڈ پارک پہنچیں ۔ ہائیڈ پارک کو دلوں کی بھڑاس نکالنے والا مقام کہا جاتا ہے لیکن میڈونا نے وہاں اپنی موسیقی کی بھڑاس نکالی اور وہ بھی ایسی کہ لوگ میڈونا اور اس کے گیتوں کے جادو میں کھو گئے۔

مزید :

کلچر -