فریحہ جبیں کی ڈرامہ سیریل ”میر اکسم“ 21جولائی سے آن ائیر ہوگی

فریحہ جبیں کی ڈرامہ سیریل ”میر اکسم“ 21جولائی سے آن ائیر ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ آرٹ فلم میکر صبیحہ سمار کی پہلی ڈرامہ سیریل ”میر اکسم“21جولائی سے آن ائیر ہوگی۔اس ڈرامہ سیریل میں ٹی وی کی سینئر اداکارہ فریحہ جبیں نے ایک ایسا رول ادا کیا ہے جس بارے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ ناظرین کے ذہنوں پر نقش ہوجائے گا۔گزشتہ روز”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے فریحہ جبیں نے بتایا کہ صبیحہ سمار کمال کی ڈائریکٹر ہیںاُن کی ڈائریکشن میں کام کرکے فنکار کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔میں اس سے قبل اُن کے ساتھ شہرہ آفاق آرٹ فلم”سائلنٹ واٹر“میں بھی کام کرچکی ہوں۔”میر اکسم“اُن کی پہلی ڈرامہ سیریل ہے جس کے بارے میں مجھے یقین ہے کہ یہ بے پناہ کامیابی حاصل کرے گی۔اے اینڈ بی پروڈکشنز کے بینر تلے بنائی جانے والی اس ڈرامہ سیریل کے پروڈیوسرز آصف رضا میر اور بابر جاوید ہیں ۔ فریحہ جبیں نے مزید بتایا کہ میں اس کے علاوہ پروڈیوسر معراج الدین اور ڈائریکٹر امجد حسین کے نئے سوپ”لاڈلی“میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہوں۔

مزید :

کلچر -