ڈائی ہارڈ سیریز کی پانچویں فلم کی شوٹنگ جاری
بداپسٹ(این این آئی)ہالی ووڈ کی ایکشن سیریز ڈائی ہارڈ کی پانچویں فلم کی شوٹنگ ہنگری میں جاری ہے۔ ہیرو بروس ولس نے بھی ایکشن کے جوہر دکھائے۔”اے گڈ ڈے ٹو ڈائی ہارڈ“کی شوٹنگ بداپسٹ میں ہوئی جس میں آسٹریلوی اداکار جے کورٹنی بھی موجود تھے۔ کورٹنی فلم میں بروس کے بیٹے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں بروس ولس، جان میکلین کا کردار نبھا رہے ہیں جو اس بار اپنے بیٹے کو بچانے کی کوشش کرتا ہے۔ فلم اگلے برس فروری میں ریلیز کی جا رہی ہے۔