اپیکا کاجلاس، گرفتار ملازمین کی رہائی کامطالبہ

اپیکا کاجلاس، گرفتار ملازمین کی رہائی کامطالبہ

  

لاہور (پ ر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ، لاہور ڈویژن، لاہور کے تمام صدور / جنرل سیکرٹریز صاحبان کا ایک اہم ہنگامی اجلاس گزشتہ روز ایپکا یونٹ اے جی آفس پنجاب میں محمد یونس بھٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صوبائی صدر ایپکا حاجی محمد ارشاد چودھری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اجلاس میںوزیر اعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب و دیگر حکام سے ایپکا پاپولیشن ویلفیئر کے بیگناہ گرفتارشدہ ملازمین کی جلد رہائی کیلئے قرار داد متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری سے ان ملازمین کو رھا کرنے کی اپیل کی گئی۔ اس قرارداد میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم کے مطابق محکمہ چائلڈ پروٹیکشن اور پنجاب گورنمنٹ ھاوسنگ ایمپلائیز فاونڈیشن سمیت دیگر محکمہ جات میں کنٹریکٹ پر بھرتی سرکاری ملازمین کو بلا تاخیر ریگولر کرنے، محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کے ملازمین کو 50%سپیشل ریلیف الاونس 2010ءکی بلا تاخیر ادائیگی، پنجاب چلڈرن کمپلیکس لائبریری، ڈائریکٹوریٹ سٹاف ڈویلپمنٹ ، لاھور چڑیا گھر کے محکمانہ سروس رولز کی جلد از جلد منظوری اور ایپکا کے بھرپور احتجاج اور مذاکرات کے نتیجے میںوفاقی حکومت کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین کیلئے منظور شدہ / نوٹیفائیڈ مراعات مثلاً سٹینوگرافرز اور سپرنٹینڈینٹ کی اَپ گریڈیشن ، بجٹ میں اعلان شدہ 20% ایڈھاک ریلیف کی ادائیگی، کنوینس الاونس میں اضافہ کا نوٹفیکیشن فی الفور جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور مزید تاخیر کی صورت میں حکومت پنجاب کے خلاف بھرپور احتجاج کیلئے متفقہ طور پر قرار داد منظور کی گئی جسے متفقہ طور پر ایپکا لاہور ڈویژن کے تمام صدور / جنرل سیکرٹریز صاحبان نے منظور کرلیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اگر حکومت پنجاب نے 25جولائی 2012ءتک ایپکا کے ان مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے کوئی مثبت اقدام نہ کئے تو پھر ایپکا پورے صوبہ پنجاب میں بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کردے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -