بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا فلم ملن ٹاکیز میں اداکاری کریں گی

بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا فلم ملن ٹاکیز میں اداکاری کریں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی ( نیٹ نیوز)فلم دبنگ اور راوڈی راٹھورجیسی اوپر تلے کامیاب فلمیں دینے والی سوناکشی سنہا کوایک اور نئی پکچر مل گئی ہے۔ پروڈیوسر تگ منشو دھولیا نے انہیں اپنی آنے والی فلم ملن ٹاکیز کےلئے سائن کرلیا ہے ۔ اس فلم میں ان کے مقابل ہوں گے ۔فلم کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسے ایکتا کپور اپنے بینر بالاجی موشن پکچرز کے تحت بنائیں گی۔تو سمجھ لیجئے سوناکشی سنہا کے بھاگ ایک مرتبہ پھر کھل گئے۔کیوں کہ فلم ریلیز کرنے کی ذمے داری یوٹی وی نے لی ہے۔یہ تینوں نام اس سے پہلے بھی کامیاب اور سپرہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔

مزید :

کلچر -